ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایم ٹی سی کی تمام بسوں میں صوتی و بصری اعلانات کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

بی ایم ٹی سی کی تمام بسوں میں صوتی و بصری اعلانات کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

Tue, 11 Jun 2019 10:38:25    S.O. News Service

بنگلورو،11؍جون(ایس او نیوز) روزانہ شہر میں بی ایم ٹی سی کی 6,155 بسیں چلتی ہیں اور 74,292 اسفار کے ذریعہ 11 لاکھ72 ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرکے 50 لاکھ دو ہزار افراد کو ان کی منزل تک پہونچاتی ہیں،لیکن شہر میں چلنے والی اکثر بسوں میں صوتی اور بصری (Audio-visual) اعلانات کی سہولت بھی نہیں پائی جاتی -اکثر صارفین کو شکایت ہے کہ صوتی اور بصری اعلانات کی سہولت صرف اے سی بسوں تک محدود ہے-شیواجی نگر کے ساکن اور اکثر بی ایم ٹی سی بس میں سفر کرنے والے راما گوڈا کا کہنا ہے کہ ”اس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی ہوتی ہے، خصوصاً جو لوگ باہر سے آئے ہوئے اور شہر میں نئے ہوتے ہیں ان کے لئے تو بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہے-انہیں بار بار کنڈکٹر یا دوسرے مسافروں سے پوچھتے رہنا پڑتا ہے کہ فلاں مقام آگیا یا نہیں“-مئی 2016 میں بی ایم ٹی سی نے انٹلیجنس ٹرانسپورٹ نظام کا اجراء کیا تھاجس کے ذریعہ مسافر حقیقی اوقات کی بنیاد پر بسوں کی آمد و رفت سے واقفیت حاصل کر سکتے تھے-لیکن اکثر بسوں میں اب بھی داخلی آڈیو نظام نہیں لگایا گیا ہے جس کے ذریعہ اگلے بس اڈے کا اعلان کیا جا سکتا ہے،بس اڈوں کے اعلان کی یہ سہولت معذورین کے لئے بھی مفید ہوتی ہے-


Share: